ڈی این اے تنسخ (tanassukh) کو سادہ الفاظ میں
حقیقی المرکز خلیات (یعنی ایسے خلیات جن میں مرکزہ پایاجاتاہے) میں یہ تنسخ کا عمل انقسام (mitosis) اور انتصاف (meiosis) سے قبل، خلیہ کی دوران خلیہ کے S مرحلہ پر انجام دیاجاتا ہے۔ اس طرح ایک دوبند DNA سے ، دو نۓ ، دوبند DNA کے جو سالمے بنتے ہیں ان میں سے ہر ایک میں ، دو میں سے ایک بند ، اصل ہوتا ہے جو کہ اولین خلیہ سے آتا ہے اور دوسرا بند ، نیا نقل کرکے تیار کیا ہوا ہوتا ہے --- گویا مزید سادہ الفاظ میں یوں کہیۓ کہ نۓ بننے والے دو DNA کے سالموں میں سے ہر ایک میں آدھا حصہ (ایک بند) پرانا اور اصل ہوتا ہے اور آدھا حصہ (دوسرابند) نیا اور نقل ہوتا ہے --- اس لحاظ سے دیکھا جاۓ تو چونکہ اس تنسخ کے دوران آدھا DNA محفوظ رہتا ہے اسلیۓ اسکو نیم محافظ (semiconservative replication) بھی کہا جاتا ہے۔
Replikation | DNA replication | Réplication de l'ADN | DNA 복제 | שכפול DNA | Replicatie (DNA) | DNA複製 | DNA-replikering | Replikacja DNA | Replicação do DNA | Replikation | Quá trình tự nhân đôi DNA | DNA'nın çoğalması | DNA复制
This article is licensed under the GNU Free Documentation License.
It uses material from the
"ڈی این اے تنسخ".
Home Page • arts • business • computers • games • health • hospitals • home • kids & teens • news • physicians • recreation• reference • regional • science • shopping • society • sports • world