article

مرکزی طاقتیں (‏Central Powers‏) وہ اقوام ہیں جو پہلی عالمی جنگ میں اتحادیوں کے ‏خلاف لڑیں۔ ان اقوام میں جرمنی، آسٹریا – ہنگری، سلطنت عثمانیہ اور بلغاریہ شامل ہیں۔ ان کو ‏یہ نام مشرق میں روس اور مغرب میں فرانس اور سلطنت متحدہ (‏United Kingdom‏) کے ‏درمیان واقع ہونے کی وجہ سے ملا۔ ‏ جرمنی اور آسٹریا – ہنگری 7 اکتوبر 1879ء کو اتحادی بنے۔ 20 مئی 1882ء کو اٹلی بھی ان ‏میں شامل ہو گیا۔، تاہم 1902ء میں اس نے خفیہ طور پر جرمنی کے روايتی حریف فرانس کے ‏خلاف اتحادیوں کا ساتھ‍ نہ دینے کا عزم کیا۔ اٹلی کا استدلال یہ تھا کہ چونکہ سربیا نے نہیں ‏بلکہ آسٹریا نے اعلان جنگ کیا تھا اس لیے اس کیلیے اپنے وعدہ پر قائم رہنا ضروری نہیں۔ ‏اٹلی 23 مئی 1915ء میں برطانیہ کے ساتھ‍ مل کر پہلی عالمی جنگ میں شامل ہوا۔‏

اگست 1914ء میں یورپی جنگ کے آغاز کے بعد، سلطنت عثمانیہ نے اکتوبر کے اختتام پر ‏روس کے خلاف جنگ میں مداخلت کی جس کے نتیجے میں تہرے معاہدہ (‏Triple‏ ‏Entente‏) کی طاقتوں، روس، فرانس اور برطانیہ، نے اعلان جنگ کر دیا۔

بلغاریہ، جو ابھی تک جولائی 1913ء میں سربیا، یونان، رومانیہ اور سلطنت عثمانیہ کے ‏ہاتھوں شکست پر آزردہ تھا، تہرے معاہدہ کے خلاف جنگ میں شامل ہو نے والا آخری ملک ‏تھا۔ اس نے جرمن اور آسٹریا – ہنگری کی فوجوں کے ساتھ‍ مل کر اکتوبر 1915ء میں سربیا ‏پر حملہ کر دیا۔

‏29 ستمبر 1918ء کو بلغاریہ نے اتحادیوں کے ساتھ‍ التوائے جنگ کے معاہدہ پر دستخط کیے ‏جس کے بعد اتحادیوں نے میسیڈونیا میں کامیاب پیشقدمی کی۔ فلسطین اور شام میں برطانیہ اور ‏عرب دنیا کی کامیابیوں کے بعد 30 اکتوبر کو سلطنت عثمانیہ نے بھی بلغاریہ کی پیروی کی۔ ‏سلطنت ہابسبرگ (‏Habsburg Empire‏) کی تحلیل کے بعد نومبر کے پہلے ہفتے میں ‏آسٹریا اور ہنگری نے جنگ بندی پر الگ الگ دستخط کیے۔ جرمنی، برطانیہ، فرانس اور ‏امریکہ کی افواج کی شمال مشرقی فرانس اور بیلجیم میں پہ در پہ پیشقدمی کے بعد 11 نومبر ‏کو جنگ بندی پر جرمنی کے دستخط سے جنگ کا خاتمہ ہو گیا۔

پہلی عالمی جنگ

قوات المحور | Centrální mocnosti | Centralmagterne | Mittelmächte | Central Powers | Potencias Centrais | 동맹국 | Miðveldin | Imperi Centrali | מעצמות המרכז | Centrinių valstybių sąjunga | Centrale mogendheid | 中央同盟国 | Sentralmaktene | Państwa centralne | Puterile Centrale | Тройственный союз | Ústredné veľmoci | Keskusvallat | Centralmakterna | 同盟國 (第一次世界大戰)

 

This article is licensed under the GNU Free Documentation License. It uses material from the "مرکزی طاقتیں".

Home Pageartsbusinesscomputersgameshealthhospitalshomekids & teensnewsphysiciansrecreationreferenceregionalscienceshoppingsocietysportsworld